Top Ad

middle ad

Breaking news 24.1.2022

خبر شامل کرتے ہیں شورکوٹ کے ضلع جھنگ  سے ہمارے نمائندہ محمدزایدسروہی سے 
انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب کے احکامات پرجھنگ پولیس لائن میں جنرل پریڈ کا انعقاد
شہریوں کیساتھ برتاؤ میں اخلاق کو ترجیح دیں،ڈسپلن کو برقرار رکھیں،ڈی پی او جھنگ حسن اسد علوی
جھنگ انسپکٹر جنرل آف پولیس پنجاب راؤ سردار علی خان کے احکامات پر پولیس لائن جھنگ میں جنرل پریڈکا انعقاد کیا گیا۔جنرل پریڈ میں ضلعی پولیس سمیت ٹریفک پولیس، ایلیٹ فورس، پٹرولنگ پولیس نے شرکت کی۔ڈی ایس پی لیگل جھنگ نے سلامی لی، پریڈ کا معائنہ کیا اور پریڈ میں شرکت کرنے والے پولیس افسران کا ٹرن آؤٹ بھی چیک کیا۔پولیس افسران سے خطاب میں ڈی ایس پی لیگل جھنگ کا کہنا تھا کہ جنرل پریڈ کے انعقاد سے پولیس آفیسران کی فٹنس اور ڈسپلن میں بہتری آئے گی جس سے آپ پیشہ وارانہ فرائض کو احسن طریقے سے سر انجام دے سکیں گے۔تمام پولیس آفیسران اپنے فرائض پوری لگن اور نیک نیتی کیساتھ سرانجام دیکر محکمہ کی نیک نامی کا باعث بنیں۔شہریوں کیساتھ برتاؤ میں اخلاق کو ہر دم ترجیح دیں،صاف ستھری وردی میں ملبوس رہیں اور ڈسپلن کا ہمیشہ خیال رکھیں۔
مظفر گڑھ سے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق 

جائیں تو جائیں کہاں 
سمجھے گا کون یہاں 
درد بھرے دل کی زبان 

ملتان کے نواحی علاقہ جات  میں غنڈہ گردی عروج پر۔ خان گڑھ  ٹھٹھہ قریشی کے رہائشی ساجد عباس نامی نوجوان جو کے اپنے شہر خان گڑھ  سے ملتان حسب معمول سٹاف کو ملتان سے پک کرنے جاتا تھا اس سے کیری ڈبا جس کی نمبر پلیٹ 6158 ہے، مالیتی رقم تقریبا 10000 روپے نقدی، اصل شناختی کارڈ، موبائل انفینیکس 5 پرو اسلحہ کے زور پر چھین کر فرار اور اس کے ساتھ ساتھ مظلوم کو  سر عام روڈ پر باندھ کر سخت ظلم و ستم کیا۔  تھانہ شاہ ركن عالم میں مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔  واقع کے مناظر کیمرے میں دیکھے جا سکتے ہیں۔ اس حوالے سے ساجد عباس موہانہ کے متاثرہ خاندان نے کہا ہے کہ آر پی او ملتان اور ایڈیشنل آئی جی  فوری  نوٹس لیں۔ تھانہ شاہ ركن عالم مقامی پولیس سے فوری طور پر کاروائی  کی اپیل۔ ملزمان کو فلفور گرفتار کر کے قانون کے کٹہرے میں لایا جائے.
خبر شامل کرتے ہیں گھوٹکی سے ہمارے نمائندے مظھر احمد صدیقی کی رپوٹ کے مطابق گھوٹکی آل سید والنٹیئر آرگنائیزیشن کی جانب سے سید ماجد علی شاہ جیلانی کی میزبانی میں المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کے تعاؤن سے تعلقہ اسپتال گھوٹکی میں دو روزہ دانتوں کی بیماری کی مفت طبی کیمپ لگائی گئی، کیمپ میں کراچی سے آئے دانتوں کی بیماری کے ماہر ڈاکٹروں نے 300 سے زاہد مریضوں کا معائنہ کرکے انکا مفت علاج کیا، طبی کیمپ کے اختتام پر ایک تقریب منعقد کی گئی جس کے مھمان خاص میونسپل کمیٹی گھوٹکی کے سابقہ چئیرمین سید اصغر علی شاہ گیلانی تھے، تقریب میں مختیارکار آغا انصاف پٹھان، سید ماجد شاہ جیلانی، سید زاھد شاہ بخاری، تعلقہ اسپتال گھوٹکی کے ایم ایس ڈاکٹر ارباب ملک، ڈاکٹر منیر شاہ، ای ٹی او ایکسائیز سید اصغر علی شاہ جیلانی، سید شھاب الدین شاہ، سید جمال الدین شاہ، سید عطا حیسن شاہ، ڈاکٹر خرم قاسمی سمیت سید برادری نے بڑی تعداد میں شرکت کی اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے آل سید والنٹیئر آرگنائیزیشن کے صدر سید ماجد علی شاہ جیلانی و دیگر نے کہا کہ ہمارا مقصد ہے کہ دانتوں کی بیماری سمیت مختلف بیماریوں کی مفت کیمپ لگانے کے ساتھ غریب اور مسکین عوام کی خدمت کریں انہوں نے کہا کہ ہم اپنی تنظیم کے پلیٹ فارم سے پہلے بھی مفت آنکھوں کی کیمپ لگاچکے ہیں اور آئندہ بھی یہ سلسلہ جاری رہیگا، انہوں نے کہا کہ ہم المصطفیٰ ویلفیئر سوسائٹی کی انتظامیہ کے شکرگزار ہیں جنہوں نے ہمارے ساتھ تعاؤن کیا اور گھوٹکی شھر میں مفت طبی کیمپ لگایا۔
سرائیکی نظم 

پیشکش ملک  کلیم اعوان

👀

اور اب رخ کرتے ہیں مظفر گڑھ کا جہاں سے رپورٹ کر رہے ہیں ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان۔ 

اساں لاشاں چا چا تهک گئے ہیں ساڈی سڑک بنڑا ساکوں جیونڑ ڈے 

خان گڑھ منڈا چوک نزد اٹک پیٹرول پمپ کے نزدیک مین روڈ پر  ٹرالر الٹ گیا۔ جانی نقصان کی کوئی اطلاع موصول نہی ہوئی۔ لوگوں کو آمدو رفت میں شدید مشکلات کا سامنا۔  حادثہ رات کی تاریکی میں پیش آیا۔ اور اس کے ساتھ ہی گزرتے دوران دوسرا ٹرالر بھی اس کے اوپر گر پڑا ہے۔ اس نازک صورت حال کے پیش نظر روڈ کی حالت تشویشناک ہے اور حادثات معمول بن چکے ہیں۔  حادثہ کی وجہ ٹوٹ پھوٹ کا شکار روڈ ہی ہے کیوں جگہ جگہ گڑھے پڑ چکے ہیں۔ آئے روز نت نئے حادثات صرف اور اسی قاتل روڈ پر دیکھنے کو ملتے ہیں۔ اور کئی قیمتی جانیں اس روڈ کی زد میں آ چکی ہیں۔ اہلیان خان گڑھ اور مظفر گڑھ کے لوگوں کی اس قاتل روڈ کو ڈبل کرنے کی اپیل۔

 اب رخ کرتے ساہیوال سے جہاں سے رپورٹ کررہے ہیں سی ون کے نمائندہ یاسر محمود کی رپورٹ کے مطابق، اوکاڑہ ٹریکٹرٹرالی مارچ میں اپنےقائدین 
فخر پنجاب سابق وزیراعظم پاکستان صدر پاکستان پیپلزپارٹی پنجاب راجہ پرویز اشرف،جنرل سیکرٹری پیپلزپارٹی پنجاب سید حسن مرتض پارلیمانی لیڈر MPA پنجاب اسمبلی،انفارمیشن سیکرٹری پنجاب شہزاد سعید چیمہ سابق MPA، جناب محترم قائد محسن حسن ملہی صدر PYO پنجاب کا اوکاڑہ پہنچنے پر چوہدری واحد غفور جٹ نائب صدر PYO پنجاب،آصف خان بلوچ جنرل سکریٹری پی وائی او پنجاب،سردار حسن ڈوگر ڈویزن صدر پی وائی او ساہیوال،چوھدری بلال ڈویژن نایب صدر PYOساہیوال ذکی چوھدری ضلعی صدر پی۔پی۔پی ساہیوال۔۔ندیم خالد تحصیل صدر پی۔پی۔پی چیچہ وطنی۔۔ سٹی صدر پیر زیور رحمان پی۔پی۔پی چیچہ وطنی رانا عابد علی تحصیل صدر PYO چیچہ وطنی۔۔وسیم خالد تحصیل جنرل سیکرٹری PYOچیچہ وطنی۔۔ سحر گل پٹھان۔۔بہزاد جازب۔۔راجہ عمران۔۔باو لطیف بھلر🇱🇾🇱🇾🇱🇾،

Similar Videos