Top Ad

middle ad

Breaking news.26.1.202

خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال فروٹ اینڈ ویجیٹیبل اسوسیشن ساہیوال کے تمام تنظیمیں ممبران کی  صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری عمران نبی میلو اور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ملک عابد حسین کھوکھر سے خصوصی ملاقات ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال کے صدر اور نائب صدر نے فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے صدر میاں ندیم رحمانی اور تمام تنظیمیں عمران کا بھرپور استقبال کیا اس موقع پر فروٹ اینڈ ویجیٹبل ایسوسی ایشن ساہیوال کی جانب ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن کے صدر اور نائب صدر کو پھولوں کے گلدستےدیے گئے اور ہار پہنائے گئے اس موقع پر صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری عمران نبی میلو گجر اور نائب صدر ملک عابد حسین کھوکھر نے فروٹ اینڈ ویجیٹیبل ایسوسی ایشن کے شانہ بشانہ کھڑے ہونے کی یقین دہانی کروائی آئیے آپ کو براہ راست لیے چلتے ہیں ساہیوال جہاں صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال چوہدری عمران بی میلو گجر اور نائب صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن ساہیوال ملک عابد حسین کھوکھر میڈیا سے گفتگو کر رہے ہیں
رانا مبشر کی دعوت پر ہیگروالا کی مختلف برادریوں کی کارنر میٹنگ، دھدرا برادری، راجپوت برادری، آرائیں برادری، سپرا برادری، ملک برادری، کھوکھر برادری، اور مسلم شیخ برادری کی طرف سے آئندہ بلدیاتی انتخابات میں مکمل حمایت کا اعلان، رانا مبشر نے کہا انشاء اللّہ انتخابات میں کامیابی حاصل کر کے گاؤں کی محرومیوں کا ازالہ کر ایک مثالی گاؤں بناؤں گا۔

VO
بلدیاتی انتخابات کا اعلان ہوتے ہی ھیگر والہ گاؤں کی معروف سیاسی و سماجی شخصیت رانا مبشر اقبال نے ھیگر والہ کی مختلف برادریوں کے سرکردہ افراد کو بلدیاتی انتخابات کے حوالے سے مشاورتی کارنر میٹنگ کی دعوت دی جس میں لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی اس موقع پر نامزد امیدوار برائے۔      رانا مبشر اقبال نے گاؤں کی محرومیوں کے ازالے کے عزم کے ساتھ الیکشن لڑنے کا اعلان کیا، ان کا کہنا تھا کہ اگر ھیگر والہ کی عوام نے اپنے گاؤں کی تقدیر بدلنے کے لیے میرا ساتھ دیا تو انشاء اللّہ ایک آئیڈیل معاشرے کے قیام کے لیے بنیادی سہولیات آپ لوگوں کی دہلیزِ پر پہنچاؤں گا، انہوں کا کہنا تھا  اس کارنر میٹنگ میں سرد موسم کے باوجود یہاں پر شرکت کرنے والی، دھدرا برادری، راجپوت برادری، سپرا برادری، آرائیں برادری، کھوکھر برادری، ملک برادری اور مسلم شیخ برادری نے اس میٹنگ میں  شرکت کر کے بھرپور پور حمایت سے میرے عوامی جذبہ خدمت کو تقویت بخشی ہے میں انشاء اللّہ الیکشن میں کامیابی حاصل کر کے گاؤں کی خدمت سے آپ کا قرض اتاروں گا، رانا مبشر کا کہنا تھا کہ
 میرا سیاسی میدان میں آنے کا مقصد اہلیان. ہیگروالا کی خدمت ہے مجھے اپنے گاؤں کی محرومیوں کا ادراک ہے کہ میں اپنے گاؤں کو ایک مثالی گاؤں بنانا چاہتا ہوں جس میں مجھے آپ گاؤں والوں کا ساتھ چاہیے  تمام برادریوں نے یہاں آکر ثابت کر دیا ہے کہ اہلیان ہیگروالا نے اپنے حق میں فیصلہ کرلیا ہے اور انشاء اللّہ رانا مبشر آپ کو کبھی مایوس نہیں ہونے دے گا۔
رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین۔
خبر شامل کرتے ہیں ساہیوال سے سی ون نیوز کے ڈویژنل بیوروچیف زین شبیر کی رپورٹ کے مطابق ساہیوال فروٹ اور چھابڑی لگانے والے ساہیوال اور ہمارے ملک و قوم کا سرمایہ ہیں ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ
تفصیلات کے مطابق ساہیوال  فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن کے تمام تنظیمی ممبران کی ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ سے خصوصی ملاقات۔ملاقات  کے دوران ۔سرپرست اعلی شیخ رشید احمد ثاقب۔بانی محتمم چوہدری ندیم چاچو۔صدر فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال میاں ندیم رحمانی۔چیرمین اشرف بہار۔جنرل سیکرٹری محسن غازی و دیگر تنظیمی ممبران نے ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ کو ساہیوال بھر میں امن و امان قائم کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھنے پر خراج تحسین پیش کیا اور پھولوں کے گلدستے بھی دیے اس موقع پر ڈی پی او ساہیوال صادق حسین بلوچ کا کہنا تھا کے ساہیوال میں محنت مزدوری کرنے والے ریڑھی اور چھابڑی والوں کے ساتھ ہرگز زیادتی برداشت نہیں کی جائے گی ان کا مزید یہ بھی کہنا تھا کہ فروٹ اینڈ ویجٹیبل ایسوسی ایشن ساہیوال جرائم پیشہ عناصر  اور بھتہ خور مافیا کی نشاندہی کروانے میں پنجاب پولیس کی مدد کریں اور مزدوروں کے حقوق کی خاطر اپنا کام جاری رکھیں

اور اب رخ کرتے ہیں مظفر گڑھ کا ہمارے نمائندے ملک کلیم اعوان کی رپورٹ کے مطابق:



  مظفر گڑھ چوک گودر بائی پاس کے نزدیک  ٹرک اور کیری ڈبہ میں تصادم۔ کیری ڈبہ میں سوار دو افراد شدید زخمی جبکہ ڈرائیور کی حالت تشویشناک۔ ریسکیو 1122 مظفر گڑھ کی ٹیم کا بروقت رسپانس فوری ریسکیو آپریشن جاری کرتے ہوئے حادثے میں زخمی ہونے والی خاتون سمیت دو افراد کو موقع پر ابتدائی طبی امداد فراہم کرنے کے بعد انڈس ہسپتال مظفرگڑھ منتقل کر دیا گیا ہے۔

Similar Videos