Top Ad

middle ad

Breaking news.14.2.2022

منڈی بہاءالدین / ڈی ایس پی پھالیہ پریس کانفرنس پھالیہ

منڈی بہاوالدین ڈی ایس پی سرکل پھالیہ راجہ فخر بشیر نے کہا ہے کہ پھالیہ سرکل پولیس نے سی ائی اے پولیس کے ساتھ ملکر کارروائی کر کے بین اضلاعی نقب زنی کے 3 ملزمان کو سمیت گرفتار کر لیا اور انکے قبضہ سے 5 لاکھ روپے کی نقدی لاکھوں روپے مالیت کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا


منڈی بہاءالدین ڈی ایس پی پھالیہ راجہ فخر بشیر نے ڈی ایس ہی سی آئی اے عامر شاہین گوندل کے ہمراہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا ہے کہ سی آئی اے اور پھالیہ سرکل پولیس نے مشترکہ طور پر کاروائی کرتے ہوئے بین اضلاعی نقب زنی کرنے والے گینگ کے 3 ارکان کو سرغنہ سمیت گرفتار کر لیا اور گرفتار ملزمان میں جاوید اقبال، محمد عثمان، فیصل ندیم شامل ہیں، ڈسڑکٹ پولیس آفیسر انور سعید کنگرا نے بتایا کہ ملزمان 13 نقب زنی کی سنگین وارداتوں میں ملوث تھے، اور انکے قبضہ سے 5 لاکھ روپے نقدی، طلائی زیورات، موٹرسائیکل سمیت لاکھوں روپے کا مسروقہ سامان برآمد کر لیا ہے، انکا کہنا تھا کہ عوام کی جان و مال کی حفاظت کرنا اور سماج دشمن عناصر کا خاتمہ کرنا پولیس کی ذمہ داری ہے، اور قیام امن کیلئے تمام اقدامات بروئے کار لا رہے ہیں، انہوں نے کہا کہ ضلع کی زمین سماج دشمن عناصر پر تنگ کر دی ہے،

 OC

پھالیہ شہر اور گردونواح میں چور ڈاکو بے لگام ہو گئے، ایک ہی رات میں سرگودھا گجرات روڈ پر واقع میڈیکل سٹور سے گن پوائنٹ پر ڈیڑھ لاکھ کی ڈکیتی کے بعد موضع لیدھر کلاں سے مویشی چور غریب کسان کے 6 مویشی چرا کر لے گئے، اہل علاقہ نے احتجاجاً منڈی، گجرات روڈ بلاک کر کے پولیس کے خلاف نعرے بازی شروع کر رکھی ہے


VO

ایک ہی رات میں مویشی چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں کے خلاف مظاہرین نے موضع لیدھر کلاں کے قریب منڈی گجرات روڈ بلاک کر کے احتجاج شروع کر رکھا ہے، پہلی واردات میں دو ڈاکوؤں نے گن پوائنٹ پر سرگودھا گجرات روڈ پر واقع میڈیکل سٹور سے ڈیڑھ لاکھ چھین کر فرار ہوگئے جبکہ دوسری واردات میں موضع لیدھر کلاں کے رہائشی حسنین کی 6 بھینس چوری کر کے لے گئے چند ماہ قبل بھی متاثرہ کسان کی 5 مویشی چوری ہو چکے ہیں، ڈی پی او منڈی بہاوالدین انور سعید کنگرا موقع پر پہنچ گئے اور متاثرہ کسان کو ایک ہفتہ کے اندر مویشی چوروں کی گرفتاری اور مویشیوں کی برامدگی کی یقین دہانی کے بعد مظاہرین پر امن طور پر منتشر ہوگئے۔

رپورٹ خالد محمود وڑائچ ڈسٹرکٹ کرائم رپورٹرسی ون نیوز منڈی بہاوالدین۔

Similar Videos