Top Ad

middle ad

Breaking news.17.2.2022

میرپورخاص رپورٹ بیورو چیف عبدالقیوم جروار

ڈگری


مختیارکار ڈگری نبی بخش سولنگی کی زیرصدارت تاجروں اور دکانداروں کا اجلاس سرکاری نرخ نامے پر عملدرآمد کرنے زائدالمعیاد اشیاء فروخت نہ کرنے اور ناپ تول پورا رکھنے کی ہدایت



مختیارکار ڈگری نبی بخش سولنگی نے شہر میں خود ساختہ مصنوعی مہنگائی کے خلاف ڈنڈا اٹھا لیا. ڈپٹی کمشنر میرپورخاص کے احکامات کی روشنی میں مختیار کار آفس میں مختیار کار ڈگری نبی بخش سولنگی کی زیر صدارت ایک اہم اجلاس منعقد ہوا اجلاس میں شہر کے تاجروں دوکانداروں نے شرکت کی. مختیارکار ڈگری نبی بخش سولنگی نے تاجروں اور دوکانداروں کو ہدایت کی کہ وہ مہنگائی کی چکی میں پستی عوام کو ریلیف دیں اپنی دکانوں پر سرکاری نرخنامہ نمایاں طور پر آویزاں کریں. زائد المیعاد اشیاء اور ناپ تول میں کمی بیشی کسی صورت برداشت نہیں کی جائے گی میں کسی بھی وقت شہر میں سرپرائز وزٹ کر کے ریٹ لسٹ اور زائد المیعاد اشیاء کی ایکسپائری ڈیٹ چیک کروں گا اور خلاف ورزی کرنے والوں کے خلاف قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے گی , اس موقع پر اسسٹنٹ مختیار ایاز حسین شالمانی ۔ علی غلام نوحانی اور دیگر سرکاری اہلکار سمیت تاجروں کی بڑی تعداد بھی موجود تھے
جی خبر شامل کرتے ہیں شیخوپورہ سے ہمارے سی ون نیوز کے بیورو چیف قاری احسان اللہ ضیاء کی رپورٹ کے مطابق 

ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ رانا شکیل اسلم نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر تیمور سرمد اور اسسٹنٹ کمشنر محمد جمیل کے ہمراہ شیخوپورہ کے مختلف علاقے جمیل ٹاون ، محلہ رحمان پورہ ، تصویر محل روڈ اور فیصل آباد روڈ سمعیت دیگر علاقوں کا دورہ کیا 
دورے کا مقصد تمام علاقوں  میں سیوریج سسٹم کا جائزہ لینا تھا ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم نے سی ای او میونسپل کارپوریشن احسن عنایت سندھو کو تمام علاقوں میں سیوریج سسٹم کی بہتری اور گٹروں کی صفائی ستھرائی کے احکامات جاری کئے اور انہیں ہدایت کی کہ تمام علاقوں میں پانی کی  نکاسی کے انتظامات کو یقینی بنایا جائے تاکہ شہریوں کو کسی بھی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر رانا شکیل اسلم کہنا تھا کہ وزیر اعلی پنجاب عثمان بزدار کی ہدایت کے مطابق مختلف علاقوں میں سیوریج سسٹم کا جائزہ لینے کا مقصد شہریوں کو بنیادی سہولیات کی فراہمی اور صفائی ستھرائی کو یقینی بنانا ہے
خبر شامل کرتے ہیں مانانوالہ سے جہاں ہمارے C ون نیوز کے نمائندے ڈاکٹر گلزار احمد کی رپورٹ کے مطابق مانانوالہ اور گردونواح میں ڈکیتی کی وارداتوں کا سلسلہ نہ رک سکا
زمیندار غلام نبی اپنی زمینوں سے واپس گھر جا رہا تھا کہ پولو فلور ملز کے قریب بھٹہ خشت کے مقام پر موٹر سائیکل سوار 2 ڈاکوؤں نے اسلحہ کے زور پر اسے روک کر تلاشی کے دوران 7 سو روپے نقدی رقم اور نئی ہنڈا 125 موٹر سائیکل چھین لی اور فرار ہو گئے۔ واقعہ کی اطلاع پولیس کو دی گئی تھانہ مانانوالہ پولیس نے کاروائی کا آغاز کر دیا ہے۔ واردات کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا چوری اور ڈکیتی کی بڑھتی وارداتوں پر علاقہ مکینوں نے شدید احتجاج کرتے ہوئے ڈی پی او شیخوپورہ سے مقدمہ درج کرنے اور ڈاکوؤں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا ہے۔
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
پاکستان پیپلزپارٹی جھنگ کے سٹی  صدر مہر قیصر عباس ربانی کا  کہناہے موجودہ حکومت نے پٹرول کی قیمتیں بڑھا کر غریبوں پر بہت ظلم کیا کیاہے 
حکومت کو چاہئے تھا پہلے عوام بجلی اور روز مرہ کی اشیائے خوردونوش سے بہت مہنگی خرید رہے ہے 
جو حکومت پٹرول اور بجلی کے نام پر اربوں روپے ناجاہز ٹیکس وصول کر رہی ہے وہ غریب عوام کے ساتھ بہت ظلم ہے
اسلام میں ناجائز ٹیکس کا وصولی کا حکم نہیں ہے 
اب عوام کو سمجھ لینا چاہئے کہ پاکستان ایک اسلامی نظریاتی ملک ہے اور اس کی بقاء بھی اسلام قوانین کو نفاذ میں ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی والے چاہتے ہیں کہ دین اسلام کا نفاذ پھر برکات بھی اور عوام بھی خوشحال ہو گی
سرکاری سطح پر سود کو ختم کیا جائے 
بلدیاتی انتخابات میں پیپلزپارٹی   تبدیلی سرکار اور دوسری جماعتوں کو ہراے گے اور انشاءاللہ بھٹو کا پاکستان بناکے رہیں گے
اب خبر شامل کرتے ہیں جھنگ سے وہاں پر ہمارے سی ون نیوز کے ڈسٹرکٹ بیوروچیف شیخ عرفان حیدر کی رپورٹ کے مطابق 
"تحریک اللہ اکبر"
کی طرف سےسول ہسپتال جھنگ میں فری کھانےکاکیمپ قائم کردیاگیا
آج کے اس نفسا نفسی کے دور میں انسان کا نظریہ کچھ بھی ہو اکثریت آپ کو ایسی ہی ملے گی جوترقی کے نام پر دولت، شہرت، اقتدار اور طاقت کی خواہش مند ہوگی
مگر انسانیت کی معراج دھوکہ دینے،لوٹنے،فراڈکرنے یاکسی ہتھیالینےمیں ہرگز نہیں بلکہ انسان کی خدمت ،فلاح اورمددکرنےمیں ہے
آج اس کیمپ کا تیسرا دن ہےجس کادورہ "تحریک اللہ اکبر" کےضلعی صدرحکیم سلیمان صاحب نےکیااورکیمپ کےفنڈمیں 100000روپےکی خطیررقم بھی جمع کروائی۔ 
"تحریک اللہ اکبر"ایسےلوگوں پہ مشتمل ہےجوہرمشکل اور ازمائش کی گھڑی میں ہمیشہ عوام کےشانہ بشانہ چلے ہیں اورکبھی کسی موقع پہ خدمت انسانیت سےپیچھےنہیں ہٹے
اللہ تعالیٰ انکی محنت و کاوش کو قبول فرمائے اور لوگوں کواس کارخیرمیں بڑھ چڑھ کےحصہ لینےکی توفیق بخشے آمین
ڈنگہ(نمائندہ اقراء جبین ) بچھڑا کچھ اس ادا سے کہ رت ہی بدل گئی ایک شخص پورے شہر کو ویران کرگیا ڈسٹرکٹ گجرات  کے نواحی گاؤں ہیڈ کھوکھرہ بھٹی برادری کے سربراہ شاہ محمد کے صاحبزادے محمد ریاض بھٹی محمد ولایت بھٹی محمد ارشاد بھٹی ساجد بھٹی ارشد اقبال بھٹی امتیاز بھٹی کے بھائی محمد نواز بھٹی کے صاحبزادے صغیر نواز بھٹی حال مقیم یونان ناصر نواز بھٹی حال مقیم سپین کا بھائی فیصر نواز بھٹی مرحوم کی ختم قل ایک بہت بڑے پنڈال میں پڑھی گئی محفل کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا صوفیانہ کلام پیش کیا گیا خصوصی خطاب حضرت علامہ مولانا قاری سلیمان  جلالی صاحب دوسرا خطاب حضرت علامہ مولانا قاری ثناءاللہ صاحب آف چیلیانوالہ نے فلسفہ موت وحیات پر روشنی ڈالی شرکت  علاقہ بھر کی سیاسی سماجی کاروباری وکلاء برادری گجر برادری گوندل برادری جٹ برادری سادات برادری تاجر برادری مہر برادری بھٹی برادری میاں برادری ڈوگہ برادری صحافی برادری سمیت سینکڑوں کی تعداد شخصیات کی شرکت آخر میں عزیز وقارب بھٹی برادری  شاہ محمد صغیر نواز ناصر نواز محمد نواز نے تمام آنے والے معززین علاقہ کا شکریہ ادا کیا جو میرا بیٹا فیصر نواز ظلم کا نشانہ بن کر  جاں بحق ہوگیا اس کی نماز جنازہ اور ختم قل میں شرکت کی اور اس غم کی گھڑی میں برابر کے شریک ہوئےکوریج سی ون نیوز چینل کے بیوروچیف سید شبیر حسین شاہ نے کی

 

Similar Videos